ڈریپ نے کھانسی کے 2  شربت  سمیت 4 ادویات پر پابندی عائد کر دی

Jun 20, 2024 | 17:26:PM
ڈریپ نے کھانسی کے 2  شربت  سمیت 4 ادویات پر پابندی عائد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک )ڈریپ نے کھانسی کے 2 سیرپ سمیت 4 ادویات کو مضرِ صحت قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے 4 ادویات کے 4 بیچز اور 2 ادویات کے 8 بیچز مضر صحت قرار دیا ہے ،  جس پر ڈریپ نے متاثرہ بیچز کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے ، غیرمعیاری ادویات میں اینٹی بائیوٹک، اینٹی الرجک ڈرپ اور  انجکشن شامل ہیں ، غیرمعیاری ادویات میں وائرل انفیکشن، اینٹی بائیوٹک آئی ڈراپس شامل ہیں ۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ کھانسی کے 2 سیرپ، ٹوزن ڈی سسپنشن اور ارپس پاؤڈر کا ایک بیچ غیر معیاری ہے، میٹروان سیرپ اور این ول انجکشن کا ایک بیچ غیر معیاری ہے، ٹوراکس اور زونڈ سیرپ کے 7 بیچز بھی مضر صحت ہیں، ٹوراکس اور زونڈ سیرپ میں ایتھیلین گلائیکول کی مقدار مقررہ سے زائد ثابت ہوئی، غیر معیاری، مضر صحت ادویات کے متاثرہ بیچز کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، پنجاب ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے سیمپلز ٹیسٹنگ لیب بھجوائے تھے،ڈریپ سے غیر معیاری، مضر صحت ادویات کا پراڈکٹ ریکال الرٹ جاری۔