پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست واپس لے لی

Jun 20, 2024 | 17:30:PM
پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست واپس لے لی
کیپشن: پرویزالٰہی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)چودھری پرویز الٰہی کو کرپشن کیس میں  بڑا ریلیف،پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کیلئے ہائیکورٹ  سےدائر درخواست واپس لے لی،لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹادی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال  نے پنجاب حکومت کی درخواست پرسماعت کی،پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چودھری محمد اسحاق  پیش ہوئے،پنجاب حکومت کی جانب سےاسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ثمرہ ارشاد بھی  پیش ہوئیں ،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہاکہ حکومت چودھری پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست واپس لینا چاہتی ہے، عدالت نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس نمٹادیا ۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل کی وساطت سے  24 جون 2023 کو پرویز الٰہی کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر کی تھی،پنجاب حکومت کی درخواست میں چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ صارفین کیلئےگھنٹوں کی لوڈشیڈنگ، لاکھوں نئے بجلی صارفین کا پلان بھی تیار