ملک بھر میں بارش، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی ، چند مقامات پر ژالہ باری کابھی امکان۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج رات شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے ۔
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال
کل اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ، خیبرپختونخوا کی بات کریں تو کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، وزیرستان اور ڈی آئی خان ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان ،نوشہرہ، چارسدہ، اورکزئی اور کرم میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش کی توقع، اس دوران جنوبی اضلاع میں بعض مقامات پر ژالہ باری/موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے ۔
پنجاب میں مری، گلیات، اٹک، راولپنڈی، چکوال، جہلم، ملتان، خانیوال، ساہیوال، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرا نوالہ، گجرات، قصور، اوکاڑہ، منڈی بہاؤالدین، جھنگ ،لیہ، بھکر، ڈی جی خان، راجن پور، تونسہ، رحیم یار خان، بہاولنگر اور بہاولپور میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔ اس دوران وسطی/بالائی اضلاع میں بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم خضدار، لسبیلہ، بارکھان، کوئٹہ، زیارت، ژوب، شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جعفرآباداور ڈیرہ بگٹی میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری/موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے ،سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم سکھر، گھوٹکی، کشمور اورجیکب آباد میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر ، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔