فیصل آباد،آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق،چھت گرنے سے ماں بیٹا زخمی

Jun 20, 2024 | 20:54:PM
فیصل آباد،آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق،چھت گرنے سے ماں بیٹا زخمی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات ایک شخص جاں بحق جبکہ مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹا زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  فیصل آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے ارسلان جاں بحق ہو گیا جبکہ شہزاد،وقار اور واحد بجلی گرنے سے زخمی ہوئے۔

دوسری جانب جھنگ میں  لیہ روڈ 18 ہزاری میں آندھی کے باعث مکان کی چھت گر گئی،چھت گرنے سے رہائش پذیر ماں اوربیٹا زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں 22 سالہ فیصل اور 40 سالہ کوثر بی بی شامل ہیں،ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ،ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر گھر کی بالکنی سے گر کر جاں بحق