(24 نیوز)دبئی سے کراچی روانہ ہونے والے قومی کرکٹر ابرار احمد کو ان کی درخواست پر پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد وطن واپس آنے کے لئے دبئی سے کراچی روانہ ہونے والے قومی کرکٹر ابرار احمد کو ان کی درخواست پر پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا،ذرائع نے بتایا کہ ابرار احمد کی درخواست پر ان کو جہاز سے اتارا گیا، وہ قومی ٹیم کے اینالسٹ طلحہ کا بیگ غلطی سے اپنے ہمراہ لے آئے تھے اور بیگ میں اینالسٹ طلحہ کا پاسپورٹ، بورڈنگ پاس اور دیگر سامان تھا،ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز دبئی سے کراچی کیلئے رن وے سے واپس ٹیکسی کیا گیا، اینالسٹ طلحہ کی فلائٹ دبئی سے لاہور جبکہ ابراراحمد نے کراچی روانہ ہونا تھا،ابرار احمد دبئی ائیرپورٹ پر دستیاب فلائٹ سے کراچی جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز سے متعلق مسائل کا حل نکال لیا