ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاسپر 8 مرحلہ : بھارت کے ہاتھوں افغانستان کو شکست

Jun 20, 2024 | 21:51:PM

(24 نیوز)ٹی 20ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو با آسانی 47 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت کے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم  مقررہ 20 اوورز میں 134 رنز  ہی بناسکی،بارباڈوس میں کھیلے  گئے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے افغانستان کے خلاف  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی اننگز

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے، سوریا کمار یادیو 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،اس کے علاوہ کپتان روہت شرما 8، ویرات کوہلی 24، رشبھ پنت 20، شیوم دوبے 10 اور ہارک پانڈیا 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جڈیجا نے 7 اور اکشر پٹیل نے 12 رنز اسکور کیے،افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی نے اور راشد خان نے 3،3 جبکہ نوین الحق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔  

افغانستان کی اننگز

بھارت کے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی گئی،افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔رحمان اللہ 11، حضرت اللہ ززئی 2، ابراہیم زادران 8، گل بدین 17،  نجیب اللہ 19 اور محمد نبی 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،اس کے علاوہ راشد خان 2 اور نور احمد 12 رنز بناسکے، یوں افغانستان کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور بمراہ نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔کلدیپ یادیو نے 2 جبکہ جڈیجا اور اکشر پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، 

واضح رہے کہ بھارت اور افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے تھے،دونوں ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں گروپ 1 میں شامل ہیں ، بھارت اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہےاس سے قبل کھیلے گئے میچ میں  انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز سے متعلق مسائل کا حل نکال لیا

مزیدخبریں