لوڈشیڈنگ صرف خیبرپختونخوا میں نہیں،سارے پاکستان میں ہورہی ہے،خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ صرف خیبرپختونخوا میں نہیں ہو رہی سارے پاکستان میں ہورہی ہے،ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جہاں بجلی چوری ہورہی ہے، کروڑوں صارفین چند لاکھ چوروں کا خرچہ اٹھا کر بیٹھے ہوئے ہیں،بڑے بڑے شہروں کے درمیان 80، 80 فیصد بجلی کی چوری ہورہی ہے۔
سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس میں خواجہ آصف کی تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا شور شرابہ ہو گیا،وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن لیڈر نے میرا نام بڑی دفعہ لیا ہے،20 سال پہلے یہ کیا تقریر کرتے تھے،اگر یہ انہوں نے اپوزیشن لیڈر بنا ہی لیا ہے تو کم ازکم ماضی کے جھروکوں میں جھانک کر دیکھیں،یہ نواز شریف کی کتنی تعریفیں کرتے تھے شوکت عزیز کی کتنی تعریف کرتے تھے،یہ پوری قطار ان سب کو ان کے بزرگوں کو جانتا ہوں،ان کے والدمسلم لیگ ن کے سپیکر تھے ،نواز شریف نے ان کو سپیکر بنایا تھا،اس ملک کی تاریخ میں ون مین ون ووٹ کا حق عوام سے ایوب خان نے چھینا تھا،کروڑوں لوگوں کے ووٹ کے حق سے محروم کردیا گیا تھا۔
وزیر دفاع نے کہاکہ یہ اب ترلوں پر آگئے ہیں،عوام بے وقوف نہیں ہے،عون چودھری نے کہا بانی پی ٹی آئی کو ڈگی میں چھپا کر لے کر گیا اور جنرل باجوہ سے ملاقات کی،ان کا کہناتھا کہ 9 مئی کو جن لوگوں نے شہداء کے مجسموں کی توہین کی وہ لوگ کون تھے،
اپوزیشن نے دوران اجلاس ریحانہ ڈار زندہ باد کے نعرے لگائے ،اس پر خواجہ آصف ن کہاکہ میں بھی زندہ بعد کے نعرے لگاتا ہوں،میری ان کے ساتھ رشتہ داری ہے، یہ اب کسی اور کے گٹے پڑنے کی کوشش کر رہے ہیں،دوران اجلاس اپوزیشن رکن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کرنے کی دھمکی دی گئی اس پر خواجہ آصف نے کہاکہ نشاندہی کرو ، گھر چلیئے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ لوڈشیڈنگ صرف خیبرپختونخوا میں نہیں ہو رہی سارے پاکستان میں ہورہی ہے،ان علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جہاں بجلی چوری ہورہی ہے، کروڑوں صارفین چند لاکھ چوروں کا خرچہ اٹھا کر بیٹھے ہوئے ہیں،بڑے بڑے شہروں کے درمیان 80، 80 فیصد بجلی کی چوری ہورہی ہے۔
دوران اجلاس خواجہ آصف نے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں 50 لاکھ گھر کہاں گئے،خیبرپختونخوا کا 900 ارب قرضہ ان کے دور حکومت میں بڑھا،یہ اپنی عہدے، عزت کا کچھ خیال رکھیں ، اتنی غلط بیانی نہ کریں،اس قرضے کا حساب تو دیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ ہم مہنگائی کو ختم کریں گے، بجلی سستی ہوگی،چار سال کا یہ گند چھوڑ کر گئے ہیں اس کو بھی صاف کرنا ہے،ایبٹ آباد رپورٹ ان کے دور میں بھی موجود تھی انہوں نے اس وقت کیوں نہیں پبلش کی،ایسے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جن کو میں نے نواز شریف کو ٹکٹ لے کر دیئے ہیں،یہ ہمارے پاس آکر بانی پی ٹی آئی کو گالیاں دیتے تھے،ان کاکہناتھا کہ ماضی کو سامنے رکھ کر تقریریں کرنی چاہئیں،جتنے بانی پی ٹی آئی نے جوتے چاٹے ہیں شاید ہی کسی نے چاٹے ہوں،یہ صرف انتظار میں ہیں ان کو کوئی چیز ڈالی جائے،جنرل باجوہ تو آپ کا باپ تھا،پھر باپ کو گالیاں دیتے ہیں،ان میں 75 فیصد بےوفا لوگ ہیں۔