پی آئی اے کی پرواز 160 حجاج کو لے کرکراچی پہنچ گئی

Jun 20, 2024 | 22:34:PM
پی آئی اے کی پرواز 160 حجاج کو لے کرکراچی پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے )کی جدہ سے کراچی کی پہلی بعد از حج پرواز پی کے 860 سے 160 حجاج کراچی پہنچ گئی۔

ترجمان کے مطابق حجاج کا پی آئی اے ڈسٹرکٹ منیجر، ایئر پورٹ منیجر اور دیگر نے استقبال کیا، پی آئی اے 35 ہزار سے زائد حجاج کو سعودی عرب سے171 پروازوں کے ذریعے وطن واپس لائے گی۔

ترجمان پی آئی نے بتایا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت تقریباً 19ہزار 500 حجاج، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 14 ہزار 900 اور تقریباً 630 خدام حجاج پاکستان پہنچیں گے۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، سیالکوٹ اور پشاور کے لیے بعد از حج پروازیں چلا رہی ہے جبکہ سکھر اور کوئٹہ کے حجاج کراچی سے براستہ سفر کریں گے، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 21 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: