الیکشن ٹربیونلز میں 46 فیصد درخواست گزار پی ٹی آئی کے ہیں، فافن رپورٹ

Jun 20, 2024 | 23:51:PM
الیکشن ٹربیونلز میں 46 فیصد درخواست گزار پی ٹی آئی کے ہیں، فافن رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)الیکشن ٹریبونل پر فافن کی اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

فافن رپورٹ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 میں سے 17 الیکشن ٹربیونل فنکشنل ہیں۔ الیکشن ٹربیونلز میں 46 فیصد درخواست گزار پی ٹی آئی کے ہیں۔فافن رپورٹ کے مطابق 23 الیکشن ٹربیونلز میں 377 درخواستیں دائر کی گئیں۔فافن رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے 17 الیکشن ٹربیونلز بنائے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں لاہور ہائیکورٹ نے 6 الیکشن ٹربیونل بنائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ الیکشن کمیشن چیف جسٹس کی مشاورت سے ٹربیونل بنانے کا پابند ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن کمیشن کے 2 ٹربیونل پر حکم امتناع دیا۔ الیکشن کمیشن اور ٹربیونل نے درخواستوں اور اضافی درخواستوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کی۔ فافن نے اپنی رپورٹ کیلئے کاز لسٹ پر انحصار کیا ہے۔ فافن کو صرف 171 پٹیشنز کی سرٹیفائیڈ کاپیاں ملیں۔پنجاب کے ٹربیونل سے 43، سندھ سے 53، کے پی سے 40 درخواستیں مل سکیں۔

فافن رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے 32 اور اسلام آباد سے 3 درخواستیں ہمارے پاس دستیاب ہیں۔ فافن رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے 50، صوبائی اسمبلیوں کے 121 نتائج چیلنج ہوئے۔فافن رپورٹ کے مطابق 50 درخواست گزاروں نے قومی اسمبلی، 13 نے پنجاب اسمبلی، 18 نے سندھ، 9 نے خیبر پختونخوا، 7 نے بلوچستان اور 3 نے اسلام آباد کے نتائج چیلنج کیے۔ فافن رپورٹ کے مطابق زیادہ تر درخواستیں پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیداروں کی ہیں۔

فافن رپورٹ کے مطابق الیکشن پٹیشنز میں 46 فیصد پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ، 13 فیصد جے یو آئی کی ہیں۔ الیکشن پٹیشنز میں 9 فیصد پیپلز پارٹی، 8 فیصد ن لیگ،7 فیصد آزاد اور 4 فیصد جی ڈی اے کی ہیں۔ جماعت اسلامی، اے این پی اور نیشنل پارٹی کی 2، 2 فیصد درخواستیں ہیں۔ فافن رپورٹ کے مطابق ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی اور این ڈی ایم نے 2 حلقوں کے نتائج چیلنج کیے۔ اسلام آباد میں تمام درخواستیں پی ٹی آئی کی ہیں۔

فافن رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 72 فیصد، سندھ میں 49 فیصد، بلوچستان میں 6 فیصد، بلوچستان میں 25 فیصد، سندھ میں 17 فیصد، خیبرپختونخوا میں 16 فیصد درخواستیں جے یو آئی کی ہیں۔ فافن رپورٹ کے مطابق سندھ میں 17 فیصد، بلوچستان میں 13 فیصد درخواستیں پیپلز پارٹی کی ہیں۔

فافن رپورٹ کے مطابق کے پی میں 7 فیصد اور پنجاب میں 2 فیصد درخواستیں پیپلز پارٹی کی ہیں جبکہ پنجاب میں 19 فیصد، بلوچستان میں 6 اور خیبرپختونخوا میں 4 فیصد درخواستیں ن لیگ کی ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: