ایک سال میں چکن 48 ،چینی ساڑھے 20 فیصد مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) موجودہ حکومت کے ایک سال میں سرخ مرچ 140 فیصد،انڈے 67 فیصد ،چکن 48 فیصد اورچینی ساڑھے 20 فیصد مہنگی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 9 سستی ہوئیں۔اس بات کا انکشاف ادارہ شماریا ت کی تازہ ترین رپو رٹ میں کیا گیا ہے ۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مرغی 17 روپے سستی ہو کر فی کلو قیمت 238 ہوگئی۔لہسن 8 روپے ،پیاز 2 روپے کلو جبکہ ایل پی جی 10 روپے کلو سستی ہوئی۔دال چنا، مسور، دودھ، چاول کے نرخوں میں بھی کمی آئی۔یوں ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.19 فیصد کمی ہوئی۔
دوسری جانب اس ہفتے میں ٹماٹر 8 روپے ،انڈے 2 روپے 13 پیسے درجن ، ، 200 گرام سرخ مرچ 7 روپے مہنگی ہوئی۔رواں ہفتے کے دوران 9 اشیائے ضروریہ میں کمی جبکہ 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔