اپوزیشن کی ضرورت نہیں پھر بھی مشاورت سے چلنا چاہتے ہیں،فواد چودھری

Mar 20, 2021 | 09:56:AM

 (24نیوز)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں اب اپوزیشن کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا کے ساتھ گفتگو میں فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ضرورت نہیں لیکن ہم پھر بھی مشاورت سے چلنا چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء ﷲ نے کہا کہ مشاورت کرنی ہے تو وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کریں۔رانا ثناء ﷲ نے کہا کہ کمیٹی کمیٹی کھیلنا صرف اپوزیشن کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔
 

مزیدخبریں