ن لیگ نے پی ٹی آئی کی وکٹ گرادی،اہم رہنما کو ساتھ ملا لیا

Mar 20, 2021 | 10:03:AM

(24نیوز)مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی ایک وکٹ گرادی۔ حاجی مظفر شجرہ کومسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دے دی۔مریم نواز شریف کی کراچی آمد پر مظفر شجرہ باقائدہ شمولیت کا اعلان کرینگے۔

سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنماحاجی مظفر شجرہ کے رہائشگاہ پرمسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دینے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پہنچے ان کے ہمراہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ،مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمدشاہ ،کراچی ڈویژن کے جنرل سیکر ٹری ناصر الدین محمود ،ایم این اے کھل داس کوہستانی ،رانا احسان سمیت دیگر رہنما موجو د تھے۔

مزیدخبریں