چھوٹی عید کے بعد لانگ مارچ۔۔ بڑی عید پر حکومت کی قربانی ہوگی : رانا ثنااللہ

Mar 20, 2021 | 11:22:AM

(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ مؤخرہونےپرحکومتی وزرا کلابازیاں لگا رہے ہیں،چھوٹی عید کے بعد لانگ مارچ کا اعلان کریں گے ، بڑی عید پرحکومت کی قربانی کریں گے، استعفوں کا معاملہ بیٹھ کرحل ہونا چاہیے تھا۔

لاہور میں انسداد منشیات عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی پہلے بھی استعفوں کے حق میں نہیں تھی، خیال تھا کہ شاید پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی وجہ سے استعفوں سے اجتناب کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو ہمیں جاری رکھنا چاہیے تھا، لانگ مارچ کا منسوخ ہونا غلط ہوا ہے لیکن قربانی کی عید سے پہلے ان کی قربانی کریں گے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ پی ڈی ایم دوبارہ منظم ہو کر لانگ مارچ کا اعلان کرے گی، ملک و قوم کی اس ٹولے سے جان چھڑائیں گے، عید کے بعد لانگ مارچ کا اعلان کریں گے، اور قربانی سے پہلے ان کی قربانی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹیوں نے تجویز دی کہ پہلے قومی اسمبلی سے استعفے دیے جائیں، استعفوں پر اختلاف کو بیٹھ کر حل کریں گے۔

مزیدخبریں