سابق حکمرانوں نے نمائشی منصوبوں کئے، اب ترقیاتی کام ہو رہے ہیں،عثمان بزدار

Mar 20, 2021 | 12:24:PM

 (24نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کے حلقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام ہوں گے، حکومت ترقی کے سفر کو دور دراز علاقوں میں لے کر گئی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزراء اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، جس میں منتخب نمائندوں کے حلقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اراکین اسمبلی نے عثمان بزدار کو حلقوں میں جاری ترقیاتی سکیموں پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

 عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حلقوں میں عوامی ضروریات اور ترجیحات کو مد نظر رکھ کر ترقیاتی منصوبے شروع کریں گے، مخصوص شہروں پر فوکس کرنا ترقی نہیں بلکہ پسماندہ علاقوں کی حق تلفی ہے، تحریک انصاف کی حکومت ترقی کے سفر کو دور دراز علاقوں میں لے کر گئی، سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں صوبے کے عوام کی ترجیحات کو نظر انداز کر کے نمائشی منصوبے شروع کئے، نظر انداز علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

 یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء جہانزیب کھچی، شوکت لالیکا، اراکین پنجاب اسمبلی علی رضا خان خاکوانی، غزین عباسی، ام البنین، واثق قیوم عباسی اور مامون تارڑ شامل تھے۔ چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ اور سیکرٹری گڈ گورننس کمیٹی اعجاز حسین منہاس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں