(24نیوز)سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے نومنتخب سینیٹر یوسف رضاگیلانی کی بطورسینیٹرنااہلی کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔الیکشن کمیشن نےسینیٹر یوسف رضاگیلانی کو22 مارچ کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نومنتخب سینیٹر یوسف رضاگیلانی کوالیکشن کمیشن لاونگ کی جانب نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں لکھا ہے کہ آپ کیخلاف نااہلی کی درخواست سماعت کیلئےمقررہوچکی ،22 مارچ کوذاتی حیثیت میں یابذریعہ وکیل پیش ہوں۔ یوسف رضاگیلانی کےبیٹےعلی حیدرگیلانی ،درخواست گزارفرخ حبیب،کنول شوذب،ملیکہ بخاری کوبھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن 22 مارچ کو درخواست پر سماعت کرےگا۔