روپیہ تگڑا : ڈالر سمیت دیگر کرنسی بھی سستی 

Mar 20, 2021 | 13:41:PM

(24نیوز)ایک ہفتے کے دوران روپیہ تگڑا ہونے سے ڈالر سمیت دیگر کرنسی بھی سستی ہوگئیں ۔ ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر ایک روپے سترہ پیسے سستا ہوگیا ،اور ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر نوے پیسے ،، یورو ڈھائی روپے ،برطانوی پاونڈ تین روپے سستا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 17 پیسے سستا ہوا،ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 157.14 روپے سے کم ہوکر 155.97 روپے پر بند ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے سے اوپن ایکسچینج میں بھی دیگر کرنسی سستی ہوگئیں۔ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 90 پیسے کم ہوکر 156.40 روپے کا ہوگیا۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستنا کا کہنا ہے کہ روپیہ تگڑا ہونے سے دیگر کرنسی بھی سستی ہوگئیں۔ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے 50 پیسے سستا ہوہوگا،اور پاکستانی روپے کے مقابلے ایک روپے 188 روپے سے سستا ہوکر 185 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 3 روپے سستا ہوگیا،اور ایک برطانوی پاونڈ 220 روپے سے سستا ہوکر 217 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 30 پیسے سستا ہوکر 42 روپے 60 پیسے اور سعودی ریال بھی 30 پیسے سستا ہوکر 41 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ ڈالر سیمت دیگر کرنسی سستی ہونے سے ان ممالک سے ہونے والی درآمدی اشیا کی قیمت بھی کم ہوگی جس سے مہنگائی کی رفتار میں کمی ہوگی ۔

مزیدخبریں