ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج

Mar 20, 2021 | 14:37:PM

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے خلاف  شہری کی درخواست پر ریاست سے بغاوت اور غداری اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیاگیا۔ جس میں مختلف دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

میاں جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں 120،120 بی،153،153 اے،500 اور505 ون بی دفعات شامل ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے حکومت اور  ملک کی سالمیت کے ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کے مابین نفرت کا بیج بویا اور اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا۔ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا کہ ایم این اے نے ٹی وی پر ملکی سلامتی اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر فوجداری، ملکی اور آئینی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔میاں جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔
 

مزیدخبریں