(24نیوز) برطانوی ساختہ کورونا وائرس پاکستان میں تباہی مچانے لگا۔۔ وزیراعظم عمران خان بھی کورونا کی تیسری لہر کی زد میں آگئے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا،معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کا کہنا ہے وزیراعظم نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کو ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے دوروز قبل 18 مارچ کو کورونا ویکسین بھی لگوائی تھی۔ جس کے باوجود ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔
سربراہ ویکسینیشن سینٹر خالق دینا سینٹر ڈاکٹر فرحت عباس شاہ نے وزیراعظم کو ویکسین لگنے کے باوجود کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی علامات متاثر ہونے کے 5 سے 14 دن تک ظاہر ہوتی ہیں۔ اس دوران اگر ویکسین لگ بھی جائے تو کورونا مثبت آ سکتا ہے۔وزیر اعظم کو کورونا ویکسین لگنے کے باجود کرونا ہونا حیران ہونے والی بات نہیں۔