(24نیوز)پارٹی پالیسی کیخلاف بولنے والے پی ٹی آئی کے دو ریجنل صدور کیخلاف انکوائری شروع کر دی گئی۔
بلوچستان کے ریجنل صدور نے پریس کانفرنس میں سینٹ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے تنقید کی تھی۔پی ٹی آئی نے باقاعدہ طور پر بلوچستان کے دو ریجنل صدور کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ۔شمال مغربی بلوچستان ریجن کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ کو شوکاز نوٹس جاری جبکہ صدر نواب خان دمڑ سے بھی وضاحت طلب کر لی گئی۔
دونوں عہدیداروں کو نوٹس مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب کی جانب سے جاری کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں سینٹ ٹکٹ کے حوالے سے جماعتی فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔دونوں رہنماؤں کیخلاف تحریک انصاف کے آئین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔