(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کی اسپیڈ کو فالو کرنا اتنا آسان نہیں، ایک نیا شہر لاہور میں آباد ہونے جا رہا ہے، یہ شہر اکنامک پوزیشن کو بدل دے گا۔مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن یاسر ہمایوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پلانٹڈ ایجنڈے کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو نظر انداز کیا گیا، لاہور کو صاف ستھرا رکھنا، صفائی یقینی بنانا، قدرتی حسن کو بحال کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہتےتھے کہ حقائق میڈیا کی اسکرین سےاوجھل نہ رہیں، صفائی کےنام پر قومی خزانے کاصفایا ہوا ہے، من پسند کمپنیز اور مخصوص ٹولے کو نوازنے کیلئے خزانے کو چونا لگایا گیا، ہم اس پورے شہر کی صفائی کا ذمہ اٹھارہےہیں۔انہوں نے کہا کہ جتنا ویسٹ ہے اسے ہم انرجی میں تبدیل کرسکتے ہیں، پوری دنیامیں ویسٹ سےانرجی بنائی جا رہی ہے، لاہور کا کوڑا لاہور کی بجلی کی ضروریات پورا کرنے میں معاون ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی عوام کو چونا لگانے کا ذمہ دارہے تو اسے بے نقاب کریں گے، میں آپ کی ترجمان بھی ہوں اور وکیل بھی ہوں، وکیل تگڑا ہو تو آپ مقدمہ ہار نہیں سکتے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے کہا کہ شارٹ ٹرم میں ہم نے مشنری حاصل کی ہے، کچھ مشینری کی ہم نے مرمت کرائی ہے، شہر سے صفائی کیلئے ایک ہفتے کا ٹائم دے رہا ہوں۔خود جاکر موقع پر دیکھوں گا کہ کام ہورہا ہے یا نہیں، جو رقم بچائی اس سےوہیکلز،اسٹاف کیلئے یونیفارم وغیرہ لیں گے، یقین دلاتا ہوں بیک لاگ ایک ہفتے میں کلیئر ہو گا۔