عدالت نے شہباز گل پر انڈے پھینکنے والے ملزم کا14روزہ ریمانڈ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم عباس، عتیق اور طارق جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کا 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل کی لاہور ہائیکورٹ آمد پر ن لیگی کارکنوں نے ان پر سیاہی پھینکی تھی اور انڈے بھی برسائے تھے۔
خیال رہے کہ اس واقعے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے انڈے پھینکنے والے شخص کو پکڑ لیا تھا اور پٹائی کی تھی۔