"سوشل میڈیا پر فواد چودھری اور شبر زیدی آمنے سامنے"
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی اور وفاقی وزیر فواد چودھری سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ سیاست کی موجودہ شکل خوفناک حد تک خراب ہے، 1973 کا آئین موثر نہیں، پاکستان کو ایک نیا عمرانی معاہدہ کرنا ہوگا۔
میرے آآبا و اجداد نے پاکستان بنایا اور میں نے چالیس سال اس ملک کی خدمت کی۔ اپنے شعبے میں سب سے زیادہ ٹیکس دیا۔ میرا فرض ہے کہ اس ملک کے غریب عوام کے لئے کچھ کیا جائے۔ سیاست کی موجودہ شکل خوفناک حد تک خراب ہے۔ پاکستان کو ایک نیا عمرانی معاہدہ کرنا ہوگا۔ 1973 کا آئین موثر نہیں۔
— SyedShabbarZaidi (@SShabbarZaidi) March 20, 2021
شبرزیدی نے لکھا کہ میرے آباؤ اجداد نے پاکستان بنایا اور میں نے چالیس سال اس ملک کی خدمت کی، اپنے شعبے میں سب سے زیادہ ٹیکس دیا، میرا فرض ہے کہ اس ملک کے غریب عوام کے لئے کچھ کیا جائے۔اپنے ٹوئٹ میں سابق چیئرمین ایف بی آر نے لکھا کہ پاکستان ایک ریاست ہے اور اسکے آئین کو وقت کے ساتھ تبدیل ہونا چاہئے، یہ برائی نہیں اچھائی ہے، ہم سب آج کے حالات سے مطمئن نہیں ہے، سب سے پہلے معاشی حالات کو سدھارنا ہے۔
پاکستان ایک ریاست ہے اور اسکے آئین کو وقت کے ساتھ تبدیل ہونا چاہئے۔ یہ برائی نہیں اچھائی ہے- ہم سب آج کے حالات سے مطمئن نہیں۔ سب سے پہلے معاشی حالات کو سدھارنا ہے۔ میری ساری ذندگی Documentation اور Distributional E Equity کو بچانے میں گزری۔ FBR سے باہر مشن مکمل کرنا ہے۔
— SyedShabbarZaidi (@SShabbarZaidi) March 20, 2021
شبر زیدی کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری میدان میں آئے اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معذرت کے ساتھ آپ وہ کام بھی نہیں کر سکے جو آپ کو آتا تھا، آئین اور عمرانی معاہدے کا آپ کو الف ب بھی نہیں پتہ۔فواد چودھری نے لکھا کہ ایسی ڈرامہ تجاویز دینے سے بہتر ہے ٹیکس کے نظام پر کام کریں جو آپ کو آتا ہے۔
معذرت کے ساتھ آپ وہ کام بھی نہیں کر سکے جو آپ کو آتا تھا، آئین اور عمرانی معاھدے کا آپ کو الف ب بھی نہیں پتہ ایسی ڈرامہ تجاویز دینے سے بہتر ہے ٹیکس کے نظام پر کام کریں جو آپ کو آتا ہے، https://t.co/rHsshfpND4
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 20, 2021