"سوشل میڈیا پر فواد چودھری اور شبر زیدی آمنے سامنے"

Mar 20, 2021 | 15:53:PM

 (24نیوز) سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی اور وفاقی وزیر فواد چودھری سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ سیاست کی موجودہ شکل خوفناک حد تک خراب ہے، 1973 کا آئین موثر نہیں، پاکستان کو ایک نیا عمرانی معاہدہ کرنا ہوگا۔

 شبرزیدی نے لکھا کہ میرے آباؤ اجداد نے پاکستان بنایا اور میں نے چالیس سال اس ملک کی خدمت کی، اپنے شعبے میں سب سے زیادہ ٹیکس دیا، میرا فرض ہے کہ اس ملک کے غریب عوام کے لئے کچھ کیا جائے۔اپنے ٹوئٹ میں سابق چیئرمین ایف بی آر نے لکھا کہ پاکستان ایک ریاست ہے اور اسکے آئین کو وقت کے ساتھ تبدیل ہونا چاہئے، یہ برائی نہیں اچھائی ہے، ہم سب آج کے حالات سے مطمئن نہیں ہے، سب سے پہلے معاشی حالات کو سدھارنا ہے۔

شبر زیدی کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری میدان میں آئے اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معذرت کے ساتھ آپ وہ کام بھی نہیں کر سکے جو آپ کو آتا تھا، آئین اور عمرانی معاہدے کا آپ کو الف ب بھی نہیں پتہ۔فواد چودھری نے لکھا کہ ایسی ڈرامہ تجاویز دینے سے بہتر ہے ٹیکس کے نظام پر کام کریں جو آپ کو آتا ہے۔

مزیدخبریں