"ویکسینیشن سینٹرز تعطیل کے روز بند رہیں گے"

Mar 20, 2021 | 16:13:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام ویکسینیشن سینٹرز اتوار اور قومی تعطیل کے روز بند رہیں گے۔

لوگ اتوار یا قومی تعطیل کے دن ویکسینیشن سینٹر نہ جائیں، فیصلہ ویکسین ایڈمنسٹریٹر اور ہیلتھ کیئر ورکرز کو ریلیف دینے کے لئے کیا گیا۔ہیلتھ کیئر ورکرز مشکل حالات میں بھی قوم کے لئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں، تمام ویکسینیشن مہم میں شامل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سینٹرز میں کام کرنے والے ہیلتھ کیئر ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔