سینٹ میں قائد حزب اختلاف کا معاملہ. ن لیگ نےاپنا امیدوار میدان میں اتار دیا

Mar 20, 2021 | 16:59:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے اعظم نذیر تارڑکا نام اپوزیشن لیڈر کیلئے فائنل کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اعظم نذیر تارڑ کو قائد حزب اختلاف بنانے کیلئے چیئرمین سینٹ کو خط لکھ دیا ہے۔ن لیگ نے اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو بھی اعظم نذیر تارڑ کو سپورٹ کرنے کی درخواست کردی کردی ہے۔
مسلم لیگ ن کی قیادت کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے تمام سینیٹرز اعظم نذیر تارڑکے حق میں چیئرمین سینٹ کو خط لکھیں۔تمام اپوزیشن کے سینیٹرز کے خط کے بعد سینٹ سیکرٹریٹ قائد حزب اختلاف کے نام کا اعلان کریں گی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے سینیٹ کی چیئرمین شپ کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدوار یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین شپ کیلئے جے یو آئی کے مولانا سمیع الحق کو ووٹ دیا تھا ۔پی ڈی ایم کے اجلاس میں طے پایا تھا کہ سینٹ میں حزب اختلاف مسلم لیگ ن سے ہو گا۔

مزیدخبریں