(24 نیوز)جماعت اسلا می کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی اور توہین رسالت کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے وزیرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کے اندر جمہوریت ہے۔ ساری سیاسی جماعتیں پراپرٹی بن چکی ہیں سیاستدانوں کے بچوں کو وراثت میں ملتی ہے۔ پی ڈی ایم میں مختلف خیالات رکھنے والے لوگ ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کوئی مشترکہ نظریہ نہیں ۔ پی ڈی ایم میں موجود جماعتیں آپس میں لڑتی رہی ہیں، آج مفادات کی خاطر اکٹھی ہو گئی ہیں۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ہے۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا خارجہ پالیسی،آئی ایم ایف کی غلامی ،تعلیمی پالیسی،کشمیر پالیسی پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔اس وقت ہمارا ملک لاوارث دکھائی دے رہا ہے۔
پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں،سراج الحق
Mar 20, 2021 | 17:45:PM