(24 نیوز)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے موٹروے زیادتی کیس کے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عدالت نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیاہے، انہیں پھانسی دے کر مثال قائم کرنی چاہئے ۔
وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہاکہ کوئی بھی عدالت ہویا کوئی بھی فورم ،کوئی بھی ملزموں کے حق میں نہیں ہوگا ،اگرملزموں اپیل بھی کر دیتے ہیں توانہیں کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ سنادیاگیا،اے ٹی سی جج ارشدحسین بھٹہ نے کیمپ جیل میں فیصلہ سنا یا،عدالت نے دونوں ملزموں کو ایک کیس میں ایک ایک بار سزائے موت ، دوسرے میں عمر قید اور تیسرے میں 14.14 سال قید اور پچاس پچاس ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہیں۔
عدالت نے بالکل ٹھیک فیصلہ سنایا، ملزموں کو پھانسی دیکر مثال قائم کرنی چاہئے، فیاض الحسن
Mar 20, 2021 | 17:52:PM