این اے 75 ڈسکہ: دوبارہ انتخابات کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

Mar 20, 2021 | 18:14:PM
این اے 75 ڈسکہ: دوبارہ انتخابات کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقررکردیاگیا۔
 جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 24 مارچ کو صبح ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا ۔جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔ ڈی جی الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے پی ٹی آئی وکیل کی الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا مسترد کردی تھی۔