(24 نیوز)وفاقی وزیر حماد اظہر کاکہناہے کہ سمارٹ فون کی صنعت گاڑیوں کی صنعت سے بڑی صنعت بن جائےگی،ایک پلانٹ میں سالانہ60لاکھ سمارٹ فونزپاکستان میں تیارہوسکتے ہیں،سمارٹ فون کی پیداواربڑھنے سے ملک میں قیمتیں کم ہوں گی،ان کاکہناتھا کہ اوور سیز پاکستانی2 سے3ماہ بلا ٹیکس پاکستان میں موبائل استعمال کر سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر کاکہناتھا کہ کوروناسے بچنے کاواحدحل احتیاط ہے،وزیراعظم کوجمعرات کوکوروناویکسین لگی ہے،ڈاکٹرزکے مطابق وزیراعظم کے جسم میں کوروناوائرس جمعرات سے پہلے موجودتھا،حماد اظہر نے کہاکہ کوروناسے بچاوَکیلئے لوگ زیادہ سے زیادہ ویکسین لگوائیں،ویکسین کی دوڈوزلگنے کے بعدجسم میں قوت مدافعت پیداہوتی ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہناتھا کہ اپوزیشن شروع سے ملکی سالمیت کیساتھ کھیل رہی ہے،ن لیگ کے ایک رہنمانے سازش کے تحت پاکستان مخالف بیان دیا،پاکستان کے عوام اپوزیشن کے اصل چہروں سے واقف ہوچکے ہیں،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومتیں سہولت بازاراوررمضان بازارکاانعقاد کریں۔
سمارٹ فون کی پیداواربڑھنے سے ملک میں قیمتیں کم ہوں گی،حماد اظہر
Mar 20, 2021 | 18:25:PM