خاقان عباسی کا ایسا مطالبہ کہ بلاول بھٹو زرداری بھی سو چ میں پڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے بلاول بھٹو زرداری سے کراچی میں ملاقات کے دورا ن این اے 249کے ضمنی الیکشن کیلئے حمایت اور مدد طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول ہاﺅس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں شاہد خاقان عباسی نے بلاول بھٹو سے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن، نوید قمر اور این اے 249 میں ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔اس دوران شاہد خاقان عباسی نے پی پی چیئرمین سے این اے 249 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے لیے حمایت مانگی تو بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم کو جواب دیا کہ میں پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو اس حوالے سے آگاہ کروں گا۔