(24 نیوز) مسلسل تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ، ہفتہ کے روز فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ 800 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 686 روپے اضافے سے 92 ہزار 593 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 8 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 745 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
سونا خریدنےجا رہے ہیں تو یہ خبر لا زمی پڑھ لیں
Mar 20, 2021 | 18:39:PM