کورونا کی تیسری لہر، دو ملکوں کے مسافروں کی پاکستان آمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Mar 20, 2021 | 18:44:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کاکہناہے کہ کورونا ویکسین موثر ہے ، وزیراعظم کو ویکسین لگنے سے پہلے انفیکشن ہو چکا تھا ،جنوبی افریقا اور برازیل سے آیا کورونا بھی بہت خطرناک ہے ،جنوبی افریقا اور برازیل سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگا رہے ہیں ۔
 وفاقی وزیر کاکہناہے کہ کورونا کی تیسری لہر برطانیہ سے وائرس کی وجہ سے ہوئی، اس طرح کا وائرس ایک شخص کو ہو تو پورے خاندان کو لگ جاتا ہے ، 50 فیصد کورونا وائرس برطانوی قسم کا ہے ، برطانوی قسم کا وائرس کم عمر بچوں میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے ۔
اسد عمر نے کہاکہ وزیراعظم کے صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ ویکسی نیشن کا فیصلہ ہو گا ،ان کا مزید کہناتھاکہ قرنطینہ میں رہنے کا عرصہ لگ بھگ 10 دن کا ہوتا ہے ۔

مزیدخبریں