افغانستان نے ٹی 20 سیریز میں زمبابوے کو کلین سوئپ کر دیا

Mar 20, 2021 | 19:40:PM

(24 نیوز)افغانستان نے ٹی 20 سیریز میں زمبابوے کو کلین سوئپ شکست دیدی ۔افغانستان کی میچز میں فتح ان کا پہلے بیٹنگ کرنا قرار دیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تیسرے میچ میں افغانستان نے زمبابوے کو جیت کے لئے 184رنز کا ہدف دیا تاہم زمبابوے کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 136 رنز ہی بناسکی۔زمبابوے کی طرف سے تاریسائی مساکانڈا نے 30 اور کپتان شان ولیمز نے 14 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سکندر رضا 41 اور ریان برل 39 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ لوٹے۔
افغانستان کے خلاف میچ میں زمبابوے کا اور کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فگر تک نہ جا سکا، بیٹنگ کے دوران 21 رنز اور 2 وکٹ لینے والے کریم جنت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔اس سے قبل افغانستان نے نجیب اللّٰہ زدران کے 72 رنز اور عثمان غنی کے 39، اصغر افغان کے 24، کریم جنت کے 21 اور رحمت اللّٰہ گر باز کے 18رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 183 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

مزیدخبریں