وزیراعظم کی طبیعت بہت بہتر اور ہشاش بشاش ہیں، ڈاکٹرفیصل سلطان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے،وزیراعظم کی طبیعت بہت بہتر ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں ۔وزیراعظم کی صحت اب بہت اچھی ہے.
معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سمجھناضروری ہے کوئی بھی ویکسین فی الفور اثر نہیں دکھاتی، قوت مدافعت 2 سے 3 ہفتے میں ملتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے کورونا کے علامات بہت معمولی نوعیت کی ہیں ،وزیراعظم نے 18 مارچ کو کورونا ویکسین لگوائی تھی ایسا لگتا ہے کہ ویکسین لگانے سے پہلے وزیراعظم کے جسم میں وائرس موجود تھا،مجھے بھی کورونا ویکسی نیشن کی 2 ڈوز لگ چکی ہیں ، وزیراعظم سے روابط میں رہنے والے خود کو قرنطینہ کرلیں ،میں بھی خود کو کچھ دن کیلئے گھر میں آئسولیٹ کروں گا۔
معاون خصوصی نے کہاکہ کورونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،کورونا کیسز کی شرح ساڑھے9 فیصد ہے جو پچھلے کچھ عرصہ میں دوگنا ہو گئی ہے،کچھ شہروں میں کوروناکیسز کی شرح 10 فیصد سے بھی زیادہ ہو گئی ہے ۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ عوام ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اوررش والی جگہوں پر نہ جائیں ،ان کاکہناتھا کہ ہاتھوں کو صابن سے دھوتے رہیں سینی ٹائزر کااستعمال کریں اوراپنے 60 سال سے زائد بزرگوں کو ویکسین ضرور لگوائیں ۔