وزیراعظم کی اہلیہ اور خاتون اول کی کورونا رپورٹ بھی آگئی 

Mar 20, 2021 | 20:08:PM
وزیراعظم کی اہلیہ اور خاتون اول کی کورونا رپورٹ بھی آگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کے بعد ان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی بھی کورونا کا شکار ہو گئیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاتون اول بشریٰ بی بی کے بھی کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی۔
زلفی بخاری نے کہاہے کہ وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کیلئے دعاگو ہیں، اللہ پاک وزیراعظم اور خاتون اول کو شفاعطافرمائے ،معاون خصوصی نے کہاکہ کورونا ویکسین موثرہے اور ضرورلگوانی چاہئے، وزیراعظم نے بھی ایک دن قبل ویکسین لگوائی تھی جبکہ وائرس جسم میں داخل ہوچکا تھا۔