عمران خان کی شفایابی کیلئے دعاگوہوں،مولانا فضل الرحمان 

Mar 20, 2021 | 21:22:PM

(24 نیوز)مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ عمران خان کی شفایابی کیلئے دعاگوہوں،پی ڈی ایم سربراہ نے طنزکرتے ہوئے کہاکہ ویکسین لگا کر کورونا، یا تو ویکسین فراڈ ہے یا پھرکورونا،ادھر الیکشن کمیشن نے بلایا اور ادھر کورونا ہوگیا،ویکسین کے بعد کورونا سمجھ سے باہر ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دو روز قبل آرمی چیف خطاب کیا، خطاب میں ملک کے مستقبل کے حوالے سے نکات اٹھائے ،ان کاکہناتھا کہ حکومت نے اعتراف کرلیا ہے کہ ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہئے، گھر تبھی ٹھیک ہوگا جب ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے ،انتخاب آئین کے مطابق کروائے جائیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ سیاسی سوچ کو تسلیم کرلینا چاہئے، نائن الیون کے واقعہ کو امریکا اپنے ناپاک مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتا تھا ،پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی طبقے کو اشتعال نہ دلایا جائے ،سیاستدان گھٹیا الفاظ علما کیلئے استعمال کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بینک کو مکمل خودمختار بنایا جا رہا ہے جو وزیراعظم یا کسی دوسرے ادارے کے سامنے جوابدہ نہیں ہوگا ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عوام کی نمائندہ جماعت لانا ہوگی،ہم کوئی سخت فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، ہم کسی ایک پارٹی کو قربان نہیں کرسکتے ،پیپلزپارٹی ایک بڑی پارٹی ہے قوم مایوس نہ ہو۔
انہوں نے کہاکہ بند کمرے کا ایک ایک لفظ باہر جا رہا ہو تو پھر ایسے ہوتا ہے، بند کمرے کی ریکارڈنگ باہر جاتی ہیں گرما گرمی بھی ہوتی ہے تو ایک نتیجہ پر پہنچتے ہیں، سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے وقت مانگا ہے حتمی باتیں کہنا مناسب نہیں ہوتا ،ابھی وقت ہے تحریک کو ملتوی کرنے سے قوم کو مایوسی ہوئی ہے،ان کاکہناتھاکہ پارٹی کی رائے کا ہمیشہ احترام رہا ہے، ہم نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی رائے کا احترام کیا ہے اور ساتھ دیا ہے ،انہوں نے کہاکہ سیاسی دلائل ہیں مکالمہ چلتا رہے گا ہمیں مسئلے کے حل کی طرف چلنے دیا جائے، کسی حکومتی نمائندے کو ہماری پارٹی کا نمائندہ بننے کی ضرورت نہیں۔
قبل ازیں مولانافضل الرحمان کا سرداراخترمینگل سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماﺅں کے درمیان استعفوں اورلانگ مارچ سے متعلق مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق اخترمینگل نے استعفوں اورلانگ مارچ سے متعلق پی ڈی ایم سربراہ کے فیصلوں کی مکمل تائیدکی،مولانافضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے پیغام سے متعلق سرداراخترمینگل کوآگاہ کیا۔
ذرائع کاکہناہے کہ مولانافضل الرحمان نے محمودخان اچکزئی سے بھی رابطہ کیا، پی ڈی ایم سربراہ نے محموداچکزئی کوموجودہ صورت حال سے آگاہ کیا،محمودخان اچکزئی نے پی ڈی ایم کے فیصلوں سے مکمل اتفاق کیا۔

مزیدخبریں