(24نیوز) چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Wishing @ImranKhanPTI a speedy recovery from COVID.
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیراعظم عمران خان کے کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے بھی وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پر اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دعا ہے عمران خان جلدکورونا سے صحت یاب ہوں۔ ہمیں بطور لیڈر احتیاطی تدابیر اختیارکرنی چاہئے اور ماسک پہننا چاہئے۔
May Allah Grant recovery to @ImranKhanPTI from Corona Ameen! We should as leaders take precautions & wear mask to be model of safety. Please wear mask, wash hands with soap, & keep safe distances.