سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت مختلف ممالک کو 3 کیٹیگریزمیں تقسیم کردیا گیا،برطانیہ کو کیٹیگری سی سے نکال کر کیٹیگری بی میں شامل کردیا گیا،کیٹیگری اے میں آسٹریلیا،چین، جاپان،نیوزی لینڈ اورسعودیہ سمیت 20 ممالک شامل ہیں،کیٹیگری اے کے مسافروں کےلئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں۔
کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، پیرو، کینیا،برازیل،پرتگال، سمیت 12 ممالک شامل ہیں،کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی آمد این او سی کی اجازت سے مشروط ہے،کیٹیگری اے اور سی کے علاوہ باقی تمام ممالک کیٹیگری بی میں ہیں،کیٹیگری بی کے مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا، نیا نوٹی فکیشن 23مارچ سے 5 اپریل 2021 تک نافذالعمل رہے گا۔