رشوت لیکر پولیس اہلکاروں کی بھرتی، ملزم نے فرنٹ مین کا نام اگل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب پولیس میں رشوت لیکر اہلکاروں کی بھرتی سکینڈل کے مرکزی ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ کانسٹیبل کی بھرتی کا ریٹ چار لاکھ روپے تھا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے اہلکاروں کی بھرتی کے لیے امتحان لینے والے اداے سی ٹی ایس کے آپریشنل منیجر امجد جاوید سے لاکھوں روپے کی ریکوری کرلی ہے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ جھنگ اور چنیوٹ میں پولیس میں نوکری کے خواہش مندوں سے کروڑوں روپے بٹورے گئے۔
تین سے چار لاکھ روپے میں کانسٹیبل کے پیپر کی بکنگ ہوتی تھی ۔چنیوٹ میں پچاس سے زائد امیدواروں سے رقوم بٹوریں۔ ملزم فرنٹ مین اصغرکے ذریعے کا رروائی کرتا ۔ ملزم امجد جاوید پنجاب بھر میں کانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل اور ڈرائیورز کی بھرتی کا انچارج تھا۔ پیسے دینے والے امیدواروں کے پرچے دوبارہ حل کیے گئے، امیدواروں کو پرچہ خالی چھوڑنے کا کہتے اور بعد میں مکمل کروا لیتے۔سکینڈل کے مرکزی کردا ر کے انکشافات سے کھلبلی مچ گئی ہے۔