بھارت اورپاکستان میں تناﺅ کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، سعودی وزیر خارجہ 

Mar 20, 2021 | 22:42:PM
بھارت اورپاکستان میں تناﺅ کم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، سعودی وزیر خارجہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہناہے کہ سعودی عرب بھارت اورپاکستان میں تناﺅ کم کرنے کی کوشش کررہاہے۔
عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عادل الجبیر نے کہاکہ سعودی عرب پورے خطے میں امن چاہتا ہے،ہم علاقے میں امن و استحکام کیلئے مستقل کوششیں کرتے رہتے ہیں ۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہاکہ سوڈان میں استحکام پیدا کرنا ہو یا لیبیا میں جنگ کا خاتمہ، ہم نے ہر جگہ مثبت کردار ادا کیا،اسرائیل اور فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مبنی دو ریاستی حل چاہتے ہیں ۔