(24 نیوز)وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ کے قرض کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔
دستاویز کے مطابق حکومت نے رواں ماہ سال کے پہلے 7 ماہ میں6 ارب 51 کروڑ ڈالر قرض لیاجبکہ اسی عرصے 3 ارب47 کروڑ40 لاکھ ڈالر قرض واپس کیا۔
دستاویز کے مطابق حکومت نے 14کروڑ10 لاکھ دوطرفہ قرضے حاصل کئے،حکومت نے سات ماہ میں 2 ارب64 کروڑ روپے کے کثیر الجہتی قرضے لئے جبکہ سات ماہ میں 2 ارب 73 کروڑ روپے کے کمرشل قرضے حاصل کئے گئے۔
رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ کے قرض کے اعدادوشمار جاری
Mar 20, 2021 | 22:53:PM