(24 نیوز) ریکارڈ تو ہوتے ہی ٹو ٹنے کیلئے ہیں،یہ بات اور محاورہ سچ ثا بت ہوا ہے جب انگلش ٹیم کے آل راﺅنڈر ڈیوڈ ملان نے پاکستان کے بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے بھارت کے خلاف احمد آباد میں کھیلے گئے 5ویں میچ میں ڈیوڈ ملان ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔ انگلش کھلاڑی نے یہ سنگ میل اپنی 24ویں اننگز کے دوران عبور کرلیا، انہوں نے اس میچ میں 68 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔بابر اعظم نے ٹی 20 میں ایک ہزار رنز کا ریکارڈ 26 اننگز کے دوران بنایا تھا۔اس طرح ڈیوڈ ملان ان سے آگے نکل گئے ہیں۔
یا د رہے کہ کچھ عر صہ سے بابر اعظم تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں جن میں ایک لڑکی کی جا نب سے ہراسگی کا معاملہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔