24 مارچ کو کعبہ کے عین اوپر کیا چیز نظر آئیگی ، جانیے

Mar 20, 2021 | 23:16:PM

(24 نیوز)سعودی عرب میں فلکیاتی کمیٹی کے سربراہ انجینئرماجد ابوزاھرہ کا کہنا ہے کہ بدھ 24 مارچ کی شب چاند کعبہ کے عین اوپر ہو گا اور یہ نظارہ سال رواں میں دوسرا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فلکیاتی کمیٹی کے سربراہ کے حوالے سے مزید کہا کہ چاند کعبہ کے عین اوپر مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق بدھ کی شب 9 بج کر10 منٹ پر ہوگا جسے فجر وقت 3 بجکر 59 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔ 
 انہوں نے مزید کہا کہ چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے اس وقت کے اعتبار سے کہیں سے بھی کعبہ کی سمت کا درست تعین کیا جاسکتا ہے تاہم مکہ مکرمہ کے قریبی شہروں کیلئے کعبہ کی سمت کا تعین کرنا مفید نہیں ہوگا جن میں جدہ ، طائف اور عسفان وغیرہ شامل ہیں۔ 
واضح رہے سال رواں 28 جنوری کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر تھا جو رات 10 بج کر16 منٹ پر دیکھ گیا تھا جبکہ گزشتہ برس 2020 میں بھی دوبار یہ فلکی نظارہ دیکھا گیا۔

مزیدخبریں