نوازشریف کل کارکنو ں سے اہم خطاب کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اڈا پلاٹ میں کل دوپہر دو بجے ن لیگ کا یوتھ ونگ کنونشن منانے کا اعلان،یوتھ کنونشن میں میاں نواز شریف اور مریم نواز کل کارکنان سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق کنونشن کے سلسلہ میں لیگی رہنما کیپٹن صفدر کا رائیونڈ کااچانک دورہ کیا اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ کیپٹن صفدر نے مین بازار میں تاجدار ختم نبوت اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگوائے۔
واضح رہے کہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کارکنوں کو لانگ مارچ کیلئے تیاریوں کی ہدایت کر چکے ہیں ۔ ن لیگ کے یوتھ ونگ کنونشن میں سابق وزیراعظم کارکنوں کو لانگ مارچ کے حوالے سے ہدایات جاری کر سکتے ہیں۔