غیر قانونی اور ٹیکس چوری والے سگریٹس ڈیلرز کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی

Mar 20, 2021 | 23:38:PM

(24 نیوز)ایف بی آر کسٹم ڈائریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی کا ملک بھر میں غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کریک ڈاﺅن۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر غیر قانونی اور ٹیکس چوری والے سگریٹس ڈیلرز کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی ۔
تفصیلات کے مطابق آئی آینڈ آئی نے مختلف شہروں میں کاروائی کرکے مجموعی طور پر 1665 غیر قانونی سیگریٹ کارٹن ضبط کر لئے۔ کراچی میں کارروائی میں 1 کروڑ 66 لاکھ 50 ہزار غیر قانونی سگریٹ سٹکس کو ضبط کیاگیا۔
 رواں ماہ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد میں جی ٹی روڈ پر 900 غیر قانونی سگریٹس کے کارٹنوں میں موجود90لاکھ سگریٹس کوضبط کیاگیا۔ڈائریکٹوریٹ کراچی نے گودام پر پر چھاپہ مار کر غیر قانونی 4لاکھ 80ہزارسگریٹس کو ضبط کیا۔ ملتان میں گوداموں اور ٹرک کی تلاشی کے دوران 406 غیر قانونی سگریٹس کے کارٹنزمیں موجود40لاکھ 60ہزارسگریٹس کوضبط کیا۔ فیصل آباد میں 286 کارٹنزمیں موجود28لاکھ 60ہزارسگریٹس برآمدکیں۔ پشاور میں 25سگریٹس کے کارٹنوںسے 2لاکھ 50ہزارسگریٹس برآمدکیں۔

مزیدخبریں