کورونا کا زور کم۔ ایک شخص جاں بحق۔375 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا وائرس سے مزید ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ 375 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی پانچویں لہر میں کمی کے بعد مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ صفر چھ ریکارڈ کی گئی، مزید ایک مریض دم تو ڑگیا،جاں بحق افراد کی تعداد تیس ہزار تین سو انتیس ہوگئی، متاثرہ افراد کی تعداد پندرہ لاکھ اکیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 286 مریض صحت یاب ہوئے، صحت پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 75 ہزار 759 ہوگئی،اس کے علاوہ گزشتہ روز 33 ہزار 225 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک بھر میں 2 کروڑ 71 لاکھ 45 ہزار 508 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کورونا سے متاثر 506 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے،صوبہ پنجاب میں تاحال 5 لاکھ 4 ہزار 393 کیسز پائے گئے ہیں، سندھ میں 5 لاکھ 73 ہزار 579 ، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 629 جبکہ بلوچستان میں 35 ہزار 458 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد ایک لاکھ 34 ہزار 951، اور گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 664 پائی گئی ہے، آزاد کشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 214 تک پہنچ گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: بادل کب برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی