مانسہرہ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر پر حملہ 

Mar 20, 2022 | 10:15:AM
مانسہرہ حملہ
کیپشن: اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ پر حملہ آوروں نے صرف اس لئے حملہ کردیا کہ وہ خاتون ہے اور ہم پر اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہے ،اسسٹنٹ کمشنر حملے میں ماروی شیر ملک کا بازو ٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماروی شیر ملک نامعلوم افراد نے ہلا بول دیا، ملزمان نے لیڈی اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو کئی بار اوور ٹیک کیا،ان کی تصاویر اور ویڈیو بناتے رہے اور پھر غازی کوٹ میں ان پر3 افراد نے حملہ کر دیا۔ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کے سامنے اپنی گاڑی روک کر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون ہوکر ہم پر اے سی تعینات ہوئی، ہم کسی خاتون کو اے سی یا ڈی سی نہیں مانتے۔تلخ کلامی کے دوران ایک ملزم نے اے سی کو گولی مارنے کی دھمکی بھی دی اور کھینچا تانی کے دوران لیڈی اسسٹنٹ کمشنر ماروی شیر ملک کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔
ملزمان نے سسٹنٹ کمشنر کے گارڈ پر تشدد کرکے اس کا بازو توڑ دیا جبکہ موقع پر موجود افراد نے تینوں ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایسا کیا ہوا؟خاتون نے پولیس اہلکار پرچپل برسا دیئے۔ویڈیو وائرل