(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 27 مارچ کواسلام آباد میں جلسہ ہوگا،یہ پاکستان کی روح کی جنگ ہے۔
پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ 27 مارچ کواسلام آباد میں جلسہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ میں لوگوبھی جاری کیا۔
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جلسے کا موضوع امربالمعروف ہے۔ یہ پاکستان کی روح کی جنگ ہے۔
ہماری خواہش ہے کہ عوام کی حاضری ریکارڈ توڑ ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔سیاسی مافیا کا لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے سیاستدانوں کو خریدنے کی مذمت کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو پاکستان کے وزیر خارجہ ہوں گے، اعتزاز احسن کا دعویٰ