(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سنجے د ت کی پرویز مشرف کیساتھ تصویر وائرل ہونے پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین سنجے دت پر آگ بگولہ ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق چندروز سے سوشل میڈیا پر پرویز مشرف اور سنجے دت کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں پرویز مشرف کو وہیل چیئر پر بیٹھےدیکھے جا سکتا ہے جب کہ سنجے دت ان کے برابر میں کھڑے ہوکر کوئی بات کرر ہے ہیں۔ دونوں نے جم کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے دونوں کسی جم میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ تصویر دبئی کے ایک جم کی ہے جہاں سنجے دت اور پرویز مشرف کی اتفاقی ملاقات ہوئی ۔یہ ملاقات کوئی پلاننگ کے تحت نہیں ہوئی ۔
تصویر منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے سنجے دت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک ٹوئٹر صارف نے سنجے دت کو ”دہشت گرد“ قراردیتے ہوئے لکھا کہ دہشت گرد ہمیشہ ہی دہشتگرد رہتا ہے ۔دوسرے صارف نے لکھا کہ کیا اس ملاقات کے بارے میں سیکیورٹی ایجنسیز کو معلوم ہے؟۔کچھ صارفین بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کی حکومت سے سنجے دت کو ریاست کے برانڈ ایمبیسیڈر سے ہی ہٹانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:روسی فوج کے میزائل حملے میں معروف اداکارہ ہلاک