(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان خان نےدھرما پروڈکشن کے سی ای او کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت۔
تفصیلات کے مطابق سالگرہ کی اس تقریب میں شرکت کے لیے گوری خان نے سیاہ رنگ کے گاؤن کا انتخاب کیا۔ جسے پہنے وہ بہت خوبصورت نظر آرہی تھیں۔
دوسری جانب پاپرازی آریان خان کی تصویریں لینے کے لیے کافی پرجوش تھے کیونکہ آریان نے اس تقریب میں منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد پہلی بار کیمرے کے لیے پوز دیا اور وہ کالے رنگ کے کوٹ سوٹ کے ساتھ سفید شرٹ پہنے بہت دلکش نظر آرہے تھے۔
تقریب میں قابلِ غور آریان خان کا انداز تھا جو اُنہوں نے والد سے متاثر ہوکر اپنایا تھا اور مداحوں نے تصاویر دیکھتے ہی اس بات کو نوٹس کرلیا کہ آریان خان نے شاہ رخ خان کو کاپی کیا ہے۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر آریان خان کی اس تقریب سے لی گئی تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جو کہ مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کی جا رہی ہیں اور ان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
ستاروں سے سجی اس تقریب میں اننیا پانڈے، عالیہ بھٹ، شانایا کپور، جھانوی کپور، کترینہ کیف، وکی کوشل سمیت بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے شرکت کی۔
یاد رہے کہ آریان خان مبینہ طور پر بطور مصنف بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو دیں گےاس کے علاوہ آریان خان کے بارے میں بھارتی میڈیا پر یہ خبریں بھی زیرِ گردش ہیں کہ ان کی ایک او ٹی ٹی (OTT) پلیٹ فارم کے ساتھ بھی کام کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے اور وہ ایک فیچر فلم پر بھی کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ہانیہ عامر کی انوکھی خواہش